اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں Anything AI app builder نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو Figma میں بنائے گئے ڈیزائنز کو براہ راست ایپس اور ویب سائٹس کے لیے قابلِ استعمال کوڈ میں تبدیل کر سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اب فگما ڈیزائن کو اپنے پلیٹ فارم میں امپورٹ کر کے چند مراحل میں اسے مکمل طور پر فنکشنل کوڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے ڈیزائن سے لے کر ایپ یا ویب سائٹ بنانے کے عمل کو بہت زیادہ تیز اور آسان بنایا جا سکتا ہے۔
اس فیچر کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (Twitter) پر کیا گیا جہاں کمپنی نے کہا کہ “ڈیزائن فرسٹ وائب کوڈنگ” اب حقیقت بن چکی ہے۔
ٹیک کمیونٹی کے کچھ صارفین نے اس فیچر کو گیم چینجر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فگما سے براہ راست ایپ بنانے کا عمل بغیر زیادہ سیٹ اپ کے ممکن ہو جائے گا۔

