سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 8 مئی سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صارفین کی چیٹس پہلے جیسی مکمل طور پر نجی نہیں رہیں گی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے ختم ہونے کے بعد اس کی پیرنٹ کمپنی Meta کو صارفین کے پیغامات تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت مل سکتی ہے۔
انسٹاگرام نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین کو جلد ہی ہدایات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی اہم چیٹس، تصاویر یا ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر پرائیویسی کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو سکتی ہے کیونکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ایک اہم فیچر سمجھا جاتا ہے۔

