ایران نے بھارت جانے والے کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا

ایران نے بھارت جانے والے کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا

ایران نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والے کارگو جہاز کو آبنائے ہرمز کے قریب قبضے میں لے لیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یونانی کمپنی کی ملکیت والا جہاز “ایپامینونڈاس” گجرات کے لیے روانہ تھا جب ایران کی پاسداران انقلاب (IRGC) نے اسے روک لیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ایران نے دو بھارتی جہازوں پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد بھارت نے ایران کے سفیر محمد فاطالی کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال عالمی تجارت اور خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے۔
📲 App Download Link:
👉 Download Now: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.app.theurdudaily

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *