اٹلی کے صوبہ برگامو میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو بھارتی شہریوں کو گردوارہ سے نکلتے وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گردوارہ ماتا صاحب کور جی کے باہر ویساکھی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد جیسے ہی گردوارہ سے باہر نکلے، ایک مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت راگندر سنگھ اور گرمت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد حملہ آور اپنی گاڑی میں فرار ہو گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد مقامی بھارتی کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Download App https://play.google.com/store/apps/details?id=com.app.theurdudaily

