واٹس ایپ جلد “واٹس ایپ پلس” نامی بامعاوضہ پلان متعارف کرا سکتا ہے

واٹس ایپ جلد “واٹس ایپ پلس” نامی بامعاوضہ پلان متعارف کرا سکتا ہے

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شامل واٹس ایپ جلد ہی ایک نیا بامعاوضہ سبسکرپشن پلان متعارف کرا سکتی ہے جسے ممکنہ طور پر “واٹس ایپ پلس” کا نام دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق یہ پلان صارفین کو اضافی فیچرز اور بہتر کسٹمائزیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس پریمیم پلان میں نئے تھیمز، مختلف آئیکنز، خصوصی اسٹیکرز اور چیٹس کو زیادہ تعداد میں پن کرنے جیسے فیچرز شامل ہو سکتے ہیں۔ ان سہولتوں کے ذریعے صارفین اپنی ایپ کو مزید ذاتی انداز میں استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کی بنیادی میسجنگ سروس بدستور مفت ہی رہے گی اور یہ بامعاوضہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔ جو صارفین اضافی فیچرز چاہتے ہیں وہ سبسکرپشن کے ذریعے اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا اس اقدام کے ذریعے اپنے اربوں صارفین سے نئی آمدنی حاصل کرنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے، کیونکہ اب تک واٹس ایپ کی زیادہ تر خدمات مفت فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *