United Arab Emirates کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 مارچ تک Iran کی طرف سے Dubai، Abu Dhabi اور متحدہ عرب امارات کے دیگر علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈرون اور میزائل فائر کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے مجموعی طور پر 1475 ڈرون، 8 کروز میزائل اور 262 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جدید دفاعی نظام نے زیادہ تر حملوں کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1385 ڈرون، تمام 8 کروز میزائل اور 241 بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ 19 بیلسٹک میزائل سمندر میں جا گرے جبکہ باقی دو میزائل زمین پر گرے۔ حکام کے مطابق دفاعی نظام مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور ملک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
#UAE #Iran #MiddleEast #Security
#یو_اے_ای #ایران #مشرق_وسطیٰ #سیکیورٹی

