امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو لے کر دو خصوصی طیارے امرتسر پہنچیں گے۔ پہلی پرواز 15 فروری کو پہنچ رہی ہے جبکہ دوسری پرواز 16 فروری کو پہنچ رہی ہے۔ ان طیاروں کی امرتسر میں لینڈنگ کو لے کر پنجاب میں ایک نیا سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل 5 فروری کو پہلی پرواز امرتسر پہنچی تھی، جس میں امریکہ سے 104 غیر قانونی تارکین وطن لائے گئے تھے۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ملک بدر کیے گئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے صرف امرتسر کا انتخاب کیوں کیا گیا، جب کہ انھیں دوسری ریاستوں میں بھی اتارا جا سکتا تھا۔
