جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تلاشی مہم کے دوران دھماکہ خیز مواد سمیت جنگی سازوسامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں اینٹی ٹینک مائن بھی شامل ہے۔فوج کے مطابق، گمبھیر بٹالین کے اہلکاروں نے ایل او سی پر تلاشی مہم کے دوران اینٹی ٹینک مائن، چار اینٹی پرسنل ایکٹیویٹر مائنز، اسپلنٹر مواد، بیلچہ، رسی اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مواد سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے ایل او سی کے آگے کے علاقے میں پہنچایا تھا اور ان کا منصوبہ تھا کہ بھارتی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے اینٹی ٹینک مائن نصب کریں، تاہم مستعد فوجیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
Related Articles