حکومت کے ایئرلائنز کے لیے نئے قواعد، 60 فیصد سیٹوں پر مفت انتخاب

حکومت کے ایئرلائنز کے لیے نئے قواعد، 60 فیصد سیٹوں پر مفت انتخاب

حکومت نے فضائی سفر کو مزید آسان اور مسافر دوست بنانے کے لیے ایئرلائنز کے لیے 6 نئے قواعد متعارف کرائے ہیں۔ ان قواعد کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور اضافی اخراجات کو کم کرنا ہے۔
نئے قوانین کے مطابق اب ہر پرواز میں کم از کم 60 فیصد سیٹیں ایسی ہوں گی جن پر سیٹ سلیکشن کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس اقدام سے عام مسافروں کو بڑا فائدہ ہوگا جو پہلے سیٹ کے انتخاب کے لیے اضافی رقم ادا کرتے تھے۔
اس کے علاوہ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ایک ہی پی این آر پر سفر کرنے والے مسافروں کو ممکن حد تک ایک ساتھ، یعنی قریب قریب سیٹوں پر بٹھایا جائے تاکہ خاندان اور گروپ آسانی سے سفر کر سکیں۔
مزید برآں اسپورٹس سامان اور موسیقی کے آلات کی ترسیل کے عمل کو بھی آسان اور شفاف بنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ماہرین کے مطابق یہ نئے قواعد فضائی سفر کے تجربے کو بہتر بنائیں گے اور ایئرلائنز کو زیادہ ذمہ دار بنائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *