بھارت میں ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور سادہ بنانے کے لیے حکومت نے Income Tax Act 2025 کے تحت کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جو یکم اپریل سے نافذ ہوں گی۔ ان تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس دہندگان کے لیے عمل کو آسان بنانا اور نظام کو زیادہ شفاف بنانا بتایا جا رہا ہے۔
نئے قوانین کے مطابق ایسے افراد جن کے کیس آڈٹ کے دائرے میں نہیں آتے، ان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (ITR) جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی کے بجائے 31 اگست کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کو اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے زیادہ وقت دیا گیا ہے اور ری وائزڈ ریٹرن اگلے سال 31 مارچ تک جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔
ایک اور بڑی تبدیلی یہ ہے کہ پرانے “پریویس ایئر” اور “اسیسمنٹ ایئر” کے نظام کو ختم کر کے ایک واحد ٹیکس سال کا تصور متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کے لیے حساب کتاب اور فائلنگ کا عمل آسان ہو جائے گا۔

