اسٹارٹ اپ نے ایسا اے آئی ڈیوائس متعارف کرا دیا جو قریبی مائیکروفون کو بلاک کرتا ہے

اسٹارٹ اپ نے ایسا اے آئی ڈیوائس متعارف کرا دیا جو قریبی مائیکروفون کو بلاک کرتا ہے

امریکہ کے شہر San Francisco میں قائم ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ Deveillance نے ایک نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیوائس متعارف کرایا ہے جو قریبی مائیکروفون کو گفتگو ریکارڈ کرنے سے روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کا نام Spectre I ہے اور یہ ایک پورٹیبل ٹیبل ٹاپ اینٹی سرویلنس ڈیوائس ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کی پرائیویسی کو بہتر بنانا اور غیر ضروری ریکارڈنگ سے بچاؤ فراہم کرنا ہے۔
یہ ڈیوائس اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے اردگرد موجود مائیکروفونز کے ذریعے ریکارڈ ہونے والی آواز کو بگاڑ دیتا ہے۔ اس عمل کے باعث مائیکروفون واضح آڈیو ریکارڈ نہیں کر پاتے، جس سے نجی گفتگو محفوظ رہتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس ایسے ماحول میں مفید ثابت ہو سکتی ہے جہاں پرائیویسی انتہائی اہم ہو، جیسے کاروباری میٹنگز یا حساس گفتگو کے مواقع۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *