نتیش کمار نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ این ڈی اے میں ہی رہیں گے

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ این ڈی اے میں ہی رہیں گے اور اب ادھر ادھر کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں منعقدہ کوآپریٹو پروگرام کے دوران کہا کہ ہماری ہی پارٹی کے کچھ لوگوں نے گڑبڑ کردی تھی اور اسی وجہ سے ہم ادھر (این ڈی اے) سے ادھر (مہاگٹھ بندھن) چلے گئے تھے، لیکن اب ہم وہاں کبھی نہیں جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *