امریکہ میں واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی گولی باری سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ پیئرس کاؤنٹی شیرف کے محکمہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں ایک نابالغ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ محکمہ نے اس کی عمر ظاہر نہیں کی۔ بیان کے مطابق، 12:30 بجے سے کچھ دیر پہلے، پولیس کو اطلاع ملی کہ 30 سے 40 نوجوان ایک گھر میں ہونے والی پارٹی سے بھاگ رہے ہیں اور چیخ رہے ہیں۔ محکمہ نے کہا کہ فائرنگ سے قریبی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ دو ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
