اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت 4 لاکھ روپئے تک امداد سے متعلق اسکیم سے استفادہ کیلئے اقلیتی طبقہ کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز کیلئے 4 مختلف زمرہ جات کے تحت سبسیڈی پر مبنی قرض کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکیم کے تحت اقلیتوں کیلئے 840 کروڑ کی منظوری دی گئی اور مختلف اقلیتی طبقات کے امیدواروں کو آبادی کے اعتبار سے رقمی منظوری کے بعد مسلم اقلیت کیلئے 751 کروڑ کی گنجائش رہے گی
