امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں درآمد کی جانے والی تمام غیر ملکی کاروں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹیرف کا یہ فیصلہ مستقل ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ مؤثر طریقے سے ان تمام کاروں پر 25 فیصد ٹیرف لگائے گا جو ملک میں نہیں بنتی ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنی کار امریکہ میں تیار کرتے ہیں تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔ اس نئی درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ 2 اپریل سے نافذ العمل ہوگا اور اس کی وصولی 3 اپریل سے شروع ہوگی۔
