ریاض: روس اور امریکہ کے درمیان بات چیت سعودی دار الحکومت ریاض میں العربیہ نیوز کے نمائندے کے مطابق شروع ہو گئی۔ یہ بات چیت بند کمرے میں اور صرف فنی اور تیکنیکی کمیٹیوں پر مشتمل ہو گی۔اس سے قبل گذشتہ روز سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے وفود کے درمیان بات چیت کا انعقاد ہوا تھا۔ اس ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان عارضی فائر بندی کو زیر بحث لانا تھا۔
