جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں عوام کی شمولیت کے بغیر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ دہشت گردی اور قانون و انتظام کا تعلق منتخب حکومت سے نہیں، البتہ حکومت حالات کو پرامن اور قابو میں رکھنے کے لیے اپنا تعاون دے رہی ہے۔
