خرطوم میں چار روز کی معرکہ آرائی کے بعد سوڈانی فوج ریپبلکن پیلس کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔اپریل 2023 میں جنگ چھڑنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سوڈانی فوج اس محل میں داخل ہو سکی ہے۔سوڈانی فوج کے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نے ریپبلکن پیلس میں موجود ریپڈ سپورٹ فورسز کے عناصر اور عسکری ساز و سامان کو تباہ کر دیا اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ مزید یہ کہ ریپبلکن پیلس کے علاوہ خرطوم کے وسط میں وزارتوں کی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔مذکورہ محل پر کنٹرول کا مطلب خرطوم کے وسط میں معرکہ آرائی ختم ہو جانا ہے۔
