خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ ولمور، نک ہیگ اور الیگزینڈر گوربونوف بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے

بھارتی نژاد خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی بوچ ولمور، نک ہیگ اور الیگزینڈر گوربونوف بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے ہیں۔نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا ) کے اسپیس ایکس کریو-9 مشن کے چاروں ارکان بدھ (19 مارچ) کو بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر 3:27 بجے امریکہ کے جنوب مشرقی حصے میں واقع فلوریڈا کے ساحل پر اترے۔ سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے 6 جون 2024 کو بوئنگ کے اسٹار لائنر خلائی جہاز پر سوار ہو کر اپنا مشن شروع کیا تھا۔ جبکہ نک ہیگ اور الیگزینڈر گوربونوف 29 ستمبر 2024 کو اسپیس ایکس کے ڈریگن فریڈم خلائی جہاز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *