غزہ :حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔ سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں جنگ شروع کرنا یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری بنیادی ڈھانچے کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے
