ڈی اے ہائیک 2025: مرکزی ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری ہے جو مہنگائی الاونس میں اضافے کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔ مرکز کی مودی حکومت کل یعنی 19 مارچ کو مہنگائی الاونس (DA Hike) میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔ دراصل بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس اجلاس میں حکومت ڈی اے میں اضافے کی منظوری دے سکتی ہے۔
