
پیار و محبت کے تہوار ہولی پر ایک نوجوان کے پستول سے گولی چلائے جانے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گلے ملنے سے انکار پر مشتعل نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سنسنی پیدا کر دی۔ نیوز پورٹل ‘اے بی پی’ پر خبر سے پتہ چلا ہےکہ فائرنگ میں ایک بجلی کارکن اور بی جے پی بوتھ صدر زخمی ہو گئے۔ بجلی کارکن کو ران میں چوٹ آئی اور بی جے پی لیڈر کے سر میں چوٹ آئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی چھان بین کے بعد حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔