پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والی علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) نے منگل کو پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے 182 افراد کو یرغمال بنا لیا، اس حملے میں 20پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے ۔بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق جعفر ایکسپریس پر اس کے جنگجوؤں کا مکمل کنٹرول ہے ۔ تاہم پاکستان فورسیز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور تادم تحریر 80 یرغمال مسافر رہا کرائے جاچکے تھے
