ٹیم انڈیا کے ہاتھوں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کھانے کے بعد آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنس کی غیر موجودگی میں اسمتھ کو ٹیم کی کمان ملی تھی لیکن ان کی کپتانی میں چمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سفر سیمی فائنل میں ہی ختم ہو گیا۔ ایسے میں ٹیم کی شکست سے مایوس اسمتھ نے ونڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ حالانکہ وہ ٹیم کے لیے ٹیسٹ اور ٹی-20 مقابلے کھیلتے رہیں گے۔ اسمتھ کی خواہش ہے کہ وہ ملک کے لیے اولمپک 2028 میں بھی کھیلیں۔
