احمد آباد: امریکہ میں غیر قانونی پناہ گزینوں کے خلاف جاری سخت کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہندو نوجوان نے مسلم نام سے جعلی پاسپورٹ بنا کر امریکہ جانے کی کوشش کی، مگر امریکی حکام نے اسے ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کرکے بھارت واپس بھیج دیا ۔ گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے کلول کے رہائشی 32 سالہ جگنیش پٹیل نے اپنا نام وسیم خلیل رکھ کر جعلی پاسپورٹ بنوایا اور امریکہ جانے کی کوشش کی۔
