کیرالا کے رہنے والے ایک شخص کی اسرائیل۔ اردن سرحد پر مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دینے کا معاملہ

کیرالا کے رہنے والے ایک شخص کی اسرائیل۔ اردن سرحد پر مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت کیرالا کے تھمبا رہائشی 47 سالہ اینی تھامس گیبریل کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک کے رشتہ دار نے اس کی موت کی اطلاع دی۔ گیبریل کے خاندان والوں نے اتوار کو بتایا کہ انہیں یکم مارچ کو ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے ایک ای۔میل ملا تھا جس میں گیبریل کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔ گیبریل کے رشتہ دار نے بتایا کہ ہمیں اردن میں ہندوستانی سفارت خانہ سے اس کی موت کے بارے میں ایک ای میل ملا لیکن اس کے بعد کوئی اور جانکاری نہیں ملی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *