ایک طرف ‘چمپئنز ٹرافی 2025’ اپنے آخری مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے، اور دوسری طرف ‘آئی پی ایل 2025’ کی سرگرمیاں زور پکڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے شیدائی کافی وقت سے اس بات کو لے کر قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ٹیم کا کپتان کسے بنایا جائے گا، اب اس تعلق سے باضابطہ اعلان ہو گیا ہے۔ کے کے آر نے ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے اجنکیا رہانے کو کپتان مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی آل راؤنڈر ونکٹیش ایئر کو ٹیم کی نائب کپتانی سونپی گئی ہے۔
