جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہالٹی علاقے میں پولیس نے بینک ڈکیتی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا

جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہالٹی علاقے میں پولیس نے بینک ڈکیتی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا کر دو نقب زنوں کو دھر دبوچا ۔پولیس بیان کے مطابق 25اور 26فروری کی درمیانی شب دو سارق انکوش شرما ولد پرکاش چند ساکن درسو ادھم پور اور سنیل سنگھ ولد دھرم سنگھ ساکن ہالٹی کٹھوعہ نے جموں وکشمیر بینک برانچ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ نقب زن سٹرونگ روم کے اندر جانے کی سعی میں تھے کہ پولیس کی پیٹرولنگ پارٹی کوبینک کے اندر مشکوک سرگرمیوں کا شبہ ہوا چنانچہ پولیس ٹیم بھی اندر داخل ہوئی تاہم دونوں نقب زن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *