لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی میں جمعرات کو مالی سال 2025-26 کے لیے 8 لاکھ 8 ہزار 736.60 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، جو ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ سریش کھنہ نے ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کی معیشت کو مضبوط کرنے، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردارz ادا کرے گا۔
