نئی دہلی: ہندوستان کے نوجوان محمود اکرم نے بیک وقت کئی یونیورسٹی ڈگریوں کے حصول تعلیم کے دوران 400 زبانوں سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے۔ چینائی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کا لسانی سفر اس کی ابتدائی عمر میں اپنے والد اور لسانیات کے ماہر کی رہنمائی میں شروع ہوا، اور 6 سال کی عمر تک وہ اپنے معلم کی نالج کو تک پیچھے چھوڑنے لگا تھا۔ 8 سال کی عمر میں اکرم نے سب سے کم عمر ہمہ لسانی ٹائپسٹ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا اور 12 سال میں اکرم نے 400 زبانوں میں غیرمعمولی روانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن ماہرین لسانیات کو حیرت زدہ کردیا۔
