واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا آمر قرار دیا جو الیکشن کے بغیر آئے ہیں، اس سے پہلے زیلنسکی نے ٹرمپ پر الزام لگایاتھا کہ وہ روس کے زیر اثر گمراہ کن معلومات میں رہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیف کے رہنما پر تنقید کی، جنہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی رہنما کیف کے مقابلے میں ماسکو کے لیے زیادہ سازگار شرائط پر جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
